ال بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی ویب سائٹ نے یمن کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی صورت میں سعودی عرب کے اندر تک حملے کی انصار اللہ کی صلاحیتوں کے بارے میں ریاض کو دئیے جانے والے انتباہی پیغام کی خبر دی ہے- المانیٹر ویب سائٹ نے " یمن پر مزید حملوں پر ایرانی حکام کا انتباہ کے زیر عنوان ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ یمن کے خلاف سعودی عرب کی "طوفان قاطع" نامی فوجی کاروائی کے خاتمے کا سرکاری طور پر اعلان کئے جانے سے کچھ گھنٹوں قبل ہی ایران کے نائب وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے کہا تھا کہ " ہماری کوششوں سے آئندہ چند گھنٹوں میں جنگ بندی ہو جائے گی"۔ المانیٹر کی رپورٹ میں آیا ہے کہ ایک ایرانی عہدیدار جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہا، بتایا ہے کہ اگر کچھ دن اور جنگ جاری رہتی تو جنگ بندی بہت مشکل ہو جاتی-عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ جنگ کو دوسرے میدانوں میں نہیں پھیلنے دینا چاہتی تھی لیکن اگر سعودی عرب جنگ جاری رکھتا تو انصاراللہ وہ ریڈ لائن عبور کر جاتی جو اس نے اپنے لئے کھینچ رکھی تھی، یہی وہ پیغام تھا جو ثالثوں کے ذریعے سعودیوں تک پہنچایا گیا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲